۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس روشن خیال اور اعتدال پسند معاشرے کا تصور پیش کیا وہ اسلام کی روح کے عین مطابق ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ مسلمانوں کو معاشرے میں ان کے باوقار مقام کی شناخت کرائی۔امت مسلمہ اگر شاعر مشرق کی تعلیمات سے استفادہ کرے تو آج بھی اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کا عشق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور درس خودی وہ آزمودہ نسخے ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ دنیا کی غلامی سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم آج تک یہود و نصاری کی فکری غلامی کے شنکجے میں قید ہیں۔جب تک اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنی زندگیوں پر لاگو نہیں کیا جاتا تب تک مسلمان پستی و ذلت کا شکار رہیں گے۔

علامہ اقبال نے جس روشن خیال اور اعتدال پسند معاشرے کا تصور پیش کیا وہ اسلام کی روح کے عین مطابق ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ مسلمانوں کو معاشرے میں ان کے باوقار مقام کی شناخت کرائی۔امت مسلمہ اگر شاعر مشرق کی تعلیمات سے استفادہ کرے تو آج بھی اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے اس عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے طرز زندگی کو اپنانا ہو گا۔علامہ اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے مفکر اور فلسفی تھے جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ اقبال کی یوم وفات کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں قران خوانی اور دعائیہ تقریبات کابھی انعقاد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .